کردیا ہے جُدا کسی سے مجھے۔۔۔۔۔۔ادریس آزاد
کردیا ہے جُدا کسی سے مجھے۔۔۔۔۔۔ادریس آزاد
22 مارچ 2020
کردیا ہے جُدا کسی سے مجھے
اتنا شکوہ ہے شاعری سے مجھے
پہلے تم تھے تو یہ بھی پیاری تھی
اب تو نفرت ہے زندگی سے مجھے
اُس نے دس سال بعد خط لکھا
آکے لے جائیے خوشی سے مجھے
چُن لیے نام مستقل سے خود
دے دیے نقش عارضی سے مجھے
تیری اِس دلگی کی عادت نے
باز رکھا ہے عاشقی سے مجھے
یوں تماشا بنا دیا تُو نے
خوف آتا ہے ڈگڈگی سے مجھے
عارضہ دل کا ہوگیا لاحق
آپ کے پیار کی کمی سے مجھے
دِل کی آنکھوں کو نور ملتا ہے
تیری زلفوں کی روشنی سے مجھے
برطرف کردیا محبت سے
عشق ہے تیری بے رُخی سے مجھے
ادریس آزاد