تیرا جسم اور تیری مرضی۔۔۔۔۔۔۔ادریس آزاد
تیرا جسم اور تیری مرضی۔۔۔۔۔۔۔ادریس آزاد
4 مارچ 2020
تیرا جسم اور تیری مرضی
اب تک کی تاریخ میں
شاید
ہراِک شئے پر حاوی ہیں
تُجھ پر
مُجھ پر
اور اُن سب پر
جتنے اِس کے راو ی ہیں
دِل پر، سرپر
درپر، گھر پر
روزِ ازل سے
ہرعالم پر
ہرشاعر پر
ہرہررنگ کے صورت گر پر
دنیا کی ہرشئے سے بڑھ کر
تیرا جسم اور تیری مرضی
پہلے بھی سب سے برترتھے
اب بھی سب سے افضل ہیں
تجھ کو آتا دیکھ کے آنکھیں جھک جاتی ہیں
تجھ کو رُوٹھا دیکھ کے سانسیں رُک جاتی ہیں
ادریس آزاد